ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی : ادیاور کے پاس نجی بس الٹ گئی - 20 مسافر زخمی

اُڈپی : ادیاور کے پاس نجی بس الٹ گئی - 20 مسافر زخمی

Thu, 12 May 2022 20:33:21    S.O. News Service

اُڈپی 12/ مئی (ایس او نیوز)  منگلورو سے اڈپی کی جانب آ رہی ایک پرائیویٹ ایکسپریس بس اُدیاور کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہوگئے ۔      

    بتایا جاتا ہے کہ رفتار کنٹرول کرنے کے لئے سڑک پر لگائے گئے بیریکیڈ سے ٹکرا کر بس بے قابو ہوگئی اور ڈیوائیڈر پر گر گئی ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اڈپی ٹریفک پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے  اور عوام کی مدد سے بس میں پھنسے ہوئے مسافروں کو باہر نکالا ۔ زخمی مسافروں کو علاج کے لئے منی پال اور اڈپی کے اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے ۔  

    حادثہ کا شکار ہوئی بس کو بری طرح نقصان پہنچا ہے ۔ حادثہ کی وجہ سے نیشنل ہائی وے  پر ٹریفک جام لگ گیا جس پر قابو پانے کے لئے کاوپ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر اور ان کا عملہ سرگرم ہوگیا اور کرین کے ذریعے  بس کو بیچ سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کا نظام بحال کردیا   ۔ 


Share: